تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے طبی معائنے

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے طبی معائنے
تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراوکے شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں مختلف طبی معائنے کئے گئے۔چندرشیکھرراو، گچی باولی میں واقع اس کارپوریٹ اسپتال پہنچے۔بی آرایس کے ذرائع کے مطابق وہ معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال پہنچے۔ان معائنوں کے بعد چندرشیکھرراو گھر واپس ہوگئے۔