تلنگانہ، باوقار مس ورلڈ بیوٹی مقابلہ کی میزبانی کرے گا

تلنگانہ، باوقار مس ورلڈ بیوٹی مقابلہ کی میزبانی کرے گا
باوقار مس ورلڈ بیوٹی مقابلہ اپنے 72 ویں ایڈیشن کے لیے ہندوستان میں شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، تلنگانہ کو 2025 میں عالمی ایونٹ کے لیے میزبان ریاست کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ7 مئی سے 31 مئی تک چار ہفتوں تک جاری رہے گا، جس میں تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شاندار تقاریب ہوں گی۔ افتتاحی اور اختتامی تقاریب، انتہائی متوقع گرینڈ فائنل حیدرآباد میں منعقد ہوں گے، جو شہر کی متحرک ثقافت اور جدید دلکشی کی نمائش ہوگی۔یہ اطلاع مس ورلڈ لمیٹڈ کی چیئرپرسن اور سی ای او جولیا مورلے نے پرنسپل سکریٹری سیاحت تلنگانہ سمیتا سبھروال کو دی۔ افتتاحی تقریب اور عظیم الشان فائنل حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ریاست کے دیگر حصے بھی تاج پوشی کی تقریب سے قبل اہم تقاریب کی میزبانی کریں گے۔ موجودہ مس ورلڈ، جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پیزکووا، گرینڈ فائنل میں اگلے فاتح کو تاج پہنائیں گی۔120 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے شرکاء مقابلہ میں حصہ لیں گی۔ ملک کی سب سے نئی ریاست تلنگانہ نے گزشتہ دہائی کے دوران غیر معمولی ترقی کی ہے۔ ریاست عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، بہترین رابطے، دنیا کے اعلیٰ درجہ کے ایرپورٹس میں سے ایک، اور ترقی پذیر آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل سیکٹر پر فخر کرتی ہے۔ تلنگانہ باوقار تعلیمی اداروں، صحت کی دیکھ بھال کی مضبوط سہولیات، اور ایک متحرک فلمی صنعت کا گھر ہے۔ حفاظت، سیاحوں کے لیے دوستانہ ماحول، اور بین الاقوامی سہوالیات کے لیے اس کی ساکھ اسے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے ایک مثالی مقام بناتی ہے۔فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2023 کی فاتح نندنی گپتا اس سال کے مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔