بھارت راشٹرا سمیتی کی عاملہ کا اجلاس

بھارت راشٹرا سمیتی کی عاملہ کا اجلاس
بھارت راشٹرا سمیتی کی عاملہ کا اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیاگیا جس کی صدارت پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ، سابق وزرا محمد محمود علی، ہریش رائو، رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا، ریاستی عاملہ کے ارکان، ضلعی پارٹی صدور، موجودہ اور سابق ایم پیز، ایم ایل سیز، ایم ایل ایز، مختلف کارپوریشنس اور ضلع پریشدوں کے سابق چیرپرسن، ڈی سی سی بی اور ڈی سی ایم ایس کے صدور، اور حلقہ انچارجس کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔چندر شیکھر راؤ کے تلنگانہ بھون پہنچے پارٹی دفتر انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری آرچندر شیکھر ریڈی اور دیگر سینئر لیڈروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پارٹی کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر آنے والی سلور جوبلی تقاریب پر تمام کی توجہ مرکوز ہوگی۔ گاؤں کی سطح کی اکائیوں سے نچلی سطح پر متحرک ہونے پر زور دیتے ہوئے رکنیت کے اندراج اور پارٹی کی تنظیم نو کے لیے حکمت عمل کا خاکہ پیش کیاگیا۔