جرائم و حادثات

ریاگنگ کے نام پر طالب علم پرحملہ

تلنگانہ:ریاگنگ کے نام پر طالب علم پرحملہ

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے چنور کے مہاتما جیوتی باپھولے گروکل اسکول میں ساتھی طلبا نے ایک طالب علم کی ریگنگ کی۔ یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا ہے۔ اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم پر سات ساتھی طلباء نے حملہ کر دیا۔ طالب علم نے شکایت کی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ طالب علم کا کہنا تھا کہ اس پر حملہ کیا گیا اور اس ماہ کی 6تاریخ کو ویڈیوز بنائی گئیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد طالب علم کے والدین نے برہمی کا اظہار کیا۔ کئی طلبہ یونینوں کے رہنماؤں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button