آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی دیرینہ حامی سے جذباتی ملاقات

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی دیرینہ حامی سے جذباتی ملاقات
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے تروپتی کے منگلم کے قریب سڑک کے کنارے اپنے دیرینہ حامی کو دیکھ کر اچانک اپنا قافلہ رکوا دیا، یہ ایک جذباتی منظر رہا کیونکہ غیر متوقع لمحہ دیکھ کرچندرابابونائیڈو کا حامی خوشی سے مغلوب ہو گیا۔ چندرا بابو نائیڈو تروپتی میں انٹرنیشنل ٹیمپلس کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ انہوں نے اچانک اپنے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کھڑکی نیچے کی اور سڑک کنارے کھڑے ایک سفید بالوں والے بزرگ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ”باشا، کیسے ہو؟ تمہاری صحت ٹھیک ہے؟“ یہ شخص ایس اے عزیز باشا تھے، جو منگلم کے قریب شیشاچل نگر سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم پارٹی کے سینئر کارکن ہیں۔ اس اچانک ملاقات پرعزیزباشاہ جذبات سے مغلوب ہو گئے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”میں 40 سال سے چندرا بابو نائیڈو کو جانتا ہوں۔ میں آج ان سے ملنے آیا تھا، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سڑک کنارے انتظار کرنا پڑا۔ یہ میرے لیے زندگی بھر کے لیے کافی ہے کہ انہوں نے مجھے پہچانا اورگاڑی روکی۔“ باشا نے وزیر اعلیٰ کی محبت بھری توجہ پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کو اجاگر کیا۔