جرائم و حادثات

گنٹور میں اے پی ایس آر ٹی سی بس اور آٹو کے ٹکراجانے سے 3 افراد ہلاک

گنٹور میں اے پی ایس آر ٹی سی بس اور آٹو کے ٹکراجانے سے 3 افراد ہلاک

گنٹور، 17 فروری: گنٹور ضلع میں آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کی بس اور آٹورکشا کے ٹکراجانے سے تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پیر کو یہاں یہ اطلاع دی۔
یہ حادثہ گنٹور ضلع کے چیبرولو منڈل علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 10 زرعی مزدور آٹو رکشا میں کام کے لیے ایک کھیت جا رہے تھے۔
گاڑی ناراکوڈورو-بڈمپاڈو روڈ پر پالے ویلوگو آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی، جس سے علام شیٹی ارونا، کررا ناچارما اور تھوٹا سیتارامولو ہلاک ہوگئے۔ متوفی سدا پلی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کو گنٹور کے جی جی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button