تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے لڑکے کی امریکی لڑکی سے شادی

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے لڑکے کی امریکی لڑکی سے شادی

حیدرآباد17فروری: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے نیروکولہ گاؤں کے ایک نوجوان نے ہندو رسم و رواج کے مطابق امریکہ کی لڑکی سے شادی کرلی۔ ستیش چندر دس سال پہلے اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گیاتھا۔ وہ وہاں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا تھا۔ 2021 میں میں ٹورنٹومیں اس کی ملاقات جیسکا سے ہوئی۔یہ ملاقات اور شناسائی محبت میں بدل گئی۔دونوں خاندانوں کی رضامندی سے انہوں نے ہندو رسم ورواج کے مطابق ہنمکنڈہ میں شادی کرلی۔اس شادی میں دونوں کے رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے نوبیاہتاجوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ دلہن جیسیکا کا کہنا ہے کہ وہ ہندو روایت کے مطابق شادی کر کے بہت خوش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button