تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آر ایس نے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ کو شاندار طریقہ سے منایا

بی آر ایس نے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ کو شاندار طریقہ سے منایا

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے اپنی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ پیر کو تلنگانہ بھر میں شاندار اندازمیں منائی گئی۔ پارٹی کارکنوں نے آتشبازی کی، مٹھائیاں تقسیم کیں اورمسرت کااظہار کیا۔ ممتاز بی آر ایس لیڈران نے بھی چندرشیکھرراو کو مبارکباد پیش کی گئی۔اصل تقریب حیدرآباد کے تلنگانہ بھون میں سابق وزیر اور ایم ایل اے ٹی سرینواس یادو کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بی آر ایس پارٹی کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ، سابق وزیر وایم ایل اے ہریش راؤ، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر مدھوسدن چاری نے شرکت کی۔ سابق وزراء وی سرینواس گوڑ، ستیہ وتی راٹھوڑ، کئی ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور دیگر لیڈڑوں نے کیک کاٹا اور کے سی آر کی زندگی اور کارناموں پر ایک دستاویزی فلم پارٹی کے ارکان اور کارکنوں کے لئے دکھائی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے ہریش راؤ نے چندرشیکھرراو کو تلنگانہ کے جذبہ کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چندرشیکھرراو نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ وہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی لڑائی میں پروفیسر جئے شنکر کے شانہ بشانہ چل سکیں۔ شدید تنقیدوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود کے سی آر نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ تلنگانہ تحریک کی قیادت کی۔ ہریش راؤ نے کہاکہ کے سی آر کی بھوک ہڑتال نے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجہ میں اس وقت کے مرکزی وزیر چدمبرم نے تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button