تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ضلع عادل آباد میں ایک کھیت میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ:ضلع عادل آباد میں ایک کھیت میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد13فروری: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے نپانی گاوں میں ایک کھیت میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔یہ تیندواجمعرات کی صبح دیکھاگیا۔اس کی نقل وحرکت قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔یہ سی سی ٹی وی کیمرہ کسان نے لگایاتھا۔اس کو دیکھنے کے بعد کسانوں نے تشویش کااظہارکیاجنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس جنگلی جانور کی نقل وحرکت پر نظررکھے اور انسانی جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لئے درکاراحتیاطی اقدامات کرے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ اس تیندوے کی نقل وحرکت پرنظررکھی جارہی ہے۔انہوں نے کسانوں کومشورہ دیاکہ وہ چوکس رہیں۔گروپس کی شکل میں کھیتوں کو جائیں اور زرعی سرگرمیاں انجام دینے کے دوران آوازیں کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button