جرائم و حادثاتتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
صحافی پرحملہ کا معاملہ۔اداکارموہن بابو کوسپریم کورٹ سے راحت

صحافی پرحملہ کا معاملہ۔اداکارموہن بابو کوسپریم کورٹ سے راحت
حیدرآباد13فروری: تلگوفلموں کے مشہوراداکار وسابق رکن پارلیمنٹ موہن بابو کوسپریم کورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے۔صحافی پرحملہ کے معاملہ میں عدالت عظمی نے ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی ہے۔گذشتہ سال 10دسمبر کو اپنے مکان کی گیٹ کے قریب انہوں نے ایک تلگوٹی وی چینل کے صحافی پر اس کے مائیک سے حملہ کردیاتھا۔اس واقعہ میں یہ صحافی زخمی ہوگیاتھا۔پولیس نے موہن بابو کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔اس معاملہ میں موہن بابو کی جانب سے داخل کردہ ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ نے گذشتہ سال 23دسمبرکو مسترد کردی تھی۔ہائی کورٹ کے احکام کو اداکار نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا جس نے انہیں راحت دی ہے۔