تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثاتہندوستان ؍ ملک کی خبریں

بس کی ٹکرسے ہلاک خاتون کے خاندان کو 9کروڑروپئے کا معاوضہ دیا جائے: سپریم کورٹ

بس کی ٹکرسے ہلاک خاتون کے خاندان کو 9کروڑروپئے کا معاوضہ دیا جائے: سپریم کورٹ

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آرٹی سی) کوہدایت دی کہ آر ٹی سی بس کی ٹکر کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کے خاندان کو 9 کروڑ روپے معاوضہ ادا کیاجائے۔یہ کیس 13 جون 2009 کا ہے، جب امریکہ میں کام کرنے والی ہندوستانی نژاد خاتون لکشمی ناگلہ اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے ساتھ آندھراپردیش کے اناورم سے راجمندری جا رہی تھی۔ ان کی کار کو اے پی ایس آر ٹی سی کی بس نے ٹکر مار دے دی جس کے نتیجہ میں لکشمی کی موت ہو گئی۔ اس کے شوہر شیام پرساد ناگلہ نے سکندرآباد موٹر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل میں کیس دائر کیا، جس میں 9 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا گیا۔2014 میں، دلائل کا جائزہ لینے کے بعد، ٹربیونل نے اے پی ایس آرٹی سی کو متاثرہ کے خاندان کو 8.05 کروڑ ادا کرنے کی ہدایت دی تاہم، اے پی ایس آر ٹی سی نے اس فیصلے کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، جس نے معاوضہ کو کم کر کے 5.75 کروڑ روپے کر دیا۔ کم رقم سے عدم مطمئن لکشمی کے شوہر نے سپریم کورٹ میں اپیل کی۔کارروائی کے دوران، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ امریکہ کی مستقل رہائشی تھیں، وہ ماہانہ 11,600 ڈالر کماتی تھیں۔ اس نے دلیل دی کہ اس کے مالی تعاون اور مستقبل کی ممکنہ کمائی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضہ کو بڑھا کر 9 کروڑ کیا جائے۔جسٹس سنجے کرول اور جسٹس پرشانت کمار مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور متاثرہ خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت نے آرٹی سی کو ہدایت دی کہ 9,64,52,220 روپے بطور معاوضہ ادا کیاجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button