جرائم و حادثاتتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

مرغیوں کی موت۔اے پی کی پولٹری گاڑیوں کوتلنگانہ میں داخلہ کی اجازت نہیں

مرغیوں کی موت۔اے پی کی پولٹری گاڑیوں کوتلنگانہ میں داخلہ کی اجازت نہیں

پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں مرغیوں کی اچانک موت کے واقعات کے سامنے آنے کے بعد تلنگانہ حکومت نے ریاستی سرحدات میں تلاشی میں شدت پیداکردی ہے اوراے پی کی پولٹری گاڑیوں کو تلنگانہ میں داخل ہونے کی اجازت سے انکار کیاجارہا ہے۔منگل کوتلنگانہ کے گدوال ضلع کے وٹرنری ڈپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیموں کو عالم پورٹول پلازہ پر تعینات کیاگیا ہے۔اے پی کے کرنول ضلع اوردیگرعلاقوں سے آنے والی پولٹری کی گاڑیوں کو واپس بھیجاجارہا ہے۔عہدیداروں کا مقصد تلنگانہ میں اس وائرس کی روک تھام ہے۔محکمہ افزائش مویشیاں اورپولیس کے عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے پی سے آنے والی کسی بھی پولٹری کی گاڑی کو تلنگانہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button