جرائم و حادثات

شہد کی مکھیوں کے حملہ میں تقریبا 30افرادزخمی

تلنگانہ:شہد کی مکھیوں کے حملہ میں تقریبا 30افرادزخمی

حیدرآباد11فروری: شہد کی مکھیوں کے حملہ میں تقریبا 30افرادزخمی ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے منتھنی ٹاون میں منگل کی صبح پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکے جونیر کالج گراونڈ میں کراٹے کی مشق کررہے تھے کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کردیا۔اسی دوران میدان میں موجود افرادنے ان لڑکوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم ان مکھیوں نے ان افراد پر بھی حملہ کردیا۔اس واقعہ میں تقریبا 30افراد بشمول چہل قدمی کے لئے آنے والے، کھلاڑی اورلڑکے زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button