تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

عادل آباد میں ویج منچوریا میں بدبو کی شکایت پر ضلع فوڈ انسپیکشن ٹیم نے ریسٹورنٹ کا کیا معائنہ

عادل آباد میں ویج منچوریا میں بدبو کی شکایت پر ضلع فوڈ انسپیکشن ٹیم نے ریسٹورنٹ کا کیا معائنہ ۔
پکوانوں کے نمونے فوڈ سیفٹی لیب کو بھیجے ۔ضلع فوڈ انسپیکشن آفیسر سریدھر

عادل آباد 10/فروری (آداب تلنگانہ نیوز نامہ نگار عمیم شریف)
پیر کی رات عادل آباد شہر مستقر کے کلکٹریٹ چوک پر واقع دیوی فیملی ریسٹورنٹ میں ویج منچوریا سے آنے والی بدبو نے ہلچل مچا دی۔اٹنورِ منڈل کی رہائشی پیندور پشپا رانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیوی فیملی ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے گئے اور ویج منچوریا کا آرڈر دیا۔ انہوں نے ویج منچوریا میں بدبو محسوس کرتے ہوئے ڈائل 100 پر شکایت کی۔ صارفین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، ضلع فوڈ انسپیکشن آفیسر سریدھر اور میونسپل سینٹری انسپکٹر نریندر نے پیر کی رات مشترکہ طور پر دیوی فیملی ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا اس سے یہ پتہ چلا کہ ریستوراں میں باورچی خانے کو صحیح طریقے سے صاف نہیں کیا گیا تھا۔ ویج منچوریا کے ساتھ پانچ دیگر مشتبہ نمونے بھی حاصل کیے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکشن آفیسر سریدھر نے بتایا کہ پیندور پشپا رانی کی ریسٹورنٹ کے انتظامیہ کے خلاف درج شکایت کی بنیاد پر معائنہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹ میں موجود تمام پکوانوں کی جانچ کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے اور
کھانے کے نمونے فوڈ سیفٹی لیب کو بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی لیب رپورٹس کی بنیاد پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button