ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

کیجریوال کی شکست پیسے کے لالچ کی وجہ سے ہوئی: انا

کیجریوال کی شکست پیسے کے لالچ کی وجہ سے ہوئی: انا

نئی دہلی، 8 فروری: سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سیاسی گرو اور سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا ہے کہ ان کی (مسٹر کیجریوال کی) شکست شراب کی دکانوں پر توجہ مرکوز کرنے اور پیسوں کے لالچ میں پھنس جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے رجحانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر انا ہزارے نے کہا ”میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ انتخاب لڑتے ہوئے امیدوار کا کردار اچھا ہونا چاہیے۔ اس کے خیالات اچھے ہونے چاہئیں اور اس کی شبیہ پر کوئی داغ نہیں ہونا چاہیے۔ زندگی میں قربانی ہونی چاہیے اور اپنی توہین کو برداشت کرنے کی طاقت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ”میں نے انہیں (مسٹر کیجریوال) کو بارہا اس بارے میں بتایا، لیکن وہ نہیں سمجھے۔ اسی دوران شراب گھوٹالے کا معاملہ سامنے آیا۔ شراب کا معاملہ کیوں آیا ِ، لالچ اور پیسے کی وجہ سے ۔
مسٹر انا ہزارے نے کہا "وہ شراب اور پیسے میں ملوث ہو گئے، جس کی وجہ سے ان کی شبیہ خراب ہوئی، اسی وجہ سے انہیں الیکشن میں کم ووٹ ملے اور عام آدمی پارٹی (آپ) الیکشن ہار رہی ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے اور 12 سال بعد آپ کو دہلی میں اقتدار سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button