ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

دہلی میں ترقی اور گڈ گورننس کی جیت ہوئی ہے: مودی

دہلی میں ترقی اور گڈ گورننس کی جیت ہوئی ہے: مودی

نئی دہلی، 08 فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ترقی اور گڈ گورننس کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مسٹر مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا: "عوام کی طاقت سب سے اہم ہے! ترقی جیت گئی، گڈ گورننس جیت گئی۔ بی جے پی کو تاریخی جیت دلانے کے لیے دہلی کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میرا سلام اور مبارکباد! آپ نے مجھے جو بے پناہ عنایات اور پیار دیا ہے ، اس کے لئے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا "ہم دہلی کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ہماری گارنٹی ہے۔ اس کے ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ دہلی ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے۔‘‘

مسٹر مودی نے کہا ‘مجھے اپنے تمام بی جے پی کارکنوں پر بہت فخر ہے جنہوں نے اس بڑے مینڈیٹ کے لیے دن رات کام کیا۔ اب ہم اور بھی مضبوطی سے دہلی کے لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رہیں گے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button