جرائم و حادثات
ٹیکہ لگانے کے چند منٹ بعد ہی 45دن کی نوزائیدہ کی موت ہوگئی

تلنگانہ:ٹیکہ لگانے کے چند منٹ بعد ہی 45دن کی نوزائیدہ کی موت ہوگئی
حیدرآباد6فروری: ٹیکہ لگانے کے چند منٹ بعد ہی ایک 45دن کی نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے نیرالہ سے تعلق رکھنے والے رمیش اورللیتا اپنی نومولود کو ٹیکہ دلانے کے لئے مقامی پرائمری ہیلت سنٹرلے گئے جہاں پر اس کو ٹیکہ لگایاگیا۔یہ جوڑاجب گھر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ یہ نوزائیدہ بے ہوش ہوگئی۔اس کے والدین فوری طورپراس کو پرائمری ہیلت سنٹرلے گئے تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے خلاف نوزائیدہ کے والدین کے ساتھ ساتھ دیگررشتہ داروں نے پرائمری ہیلت سنٹر کے باہر احتجاج کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔