جرائم و حادثات
جہیز کے مطالبے پر لڑکی کا قتل

سارن: جہیز کے مطالبے پر لڑکی کا قتل
چھپرا، 6 فروری :بہار میں سارن ضلع کے پرسا تھانہ علاقے میں جہیز کے مطالبے پر ایک لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گوڑہ تھانہ علاقہ کے کنواری ویر گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش رائے کی بیوی راجنتی دیوی (28) کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے اس لیے قتل کیا کہ ان کے جہیز کی مانگ پوری نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پہلے پنچایت بھی ہوئی تھی اور اس سے متعلق ایک کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔