Urdu Daily
میڈچل ملکاجگری میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی

تلنگانہ:میڈچل ملکاجگری میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی
میڈچل ملکاجگری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر دے دی۔مہلوک کی شناخت مستری کا کام کرنے والے 45سالہ یو اوشپا کے طورپر کی گئی ہے۔دونوں زخمی سرینواس اورانجنیلو تعمیری مزدور ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ان تینوں کی بائیک میڑچل چیک پوسٹ کے قریب یوٹرن لے رہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔