جرائم و حادثات

مندروں میں سرقہ کی واردات انجام دینے والا سارق وجے شنڈے گرفتار

ملزم کے پاس سے سونا اور چاندی ضبط،بھینسہ میں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا کی پریس کانفرنس

مندروں میں سرقہ کی واردات انجام دینے والا سارق وجے شنڈے گرفتار
ملزم کے پاس سے سونا اور چاندی ضبط،بھینسہ میں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا کی پریس کانفرنس

بھینسہ04/جنوری(آداب تلنگانہ نیوز)پچھلے چند دنوں سےبھینسہ شہر کے مندروں میں سرقہ کی وارادت پیش آرہی تھی بالآخر بھینسہ پولیس نے ایک سارق ملزم کو گرفتار کرلیا اس ضمن میں بھینسہ قدیم پولیس اسٹیشن موجودہ ایس پی دفتر میں ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پربھینسہ اڈیشنل ایس پی اویناش کمار،بھینسہ سرکل انسپکٹر گوپی ناتھ سب انسپکٹران محمد غوث،سری نواس کے علاوہ پولیس کانسٹبل بھی موجود تھے اس پریس کانفرنس سے مخاطب ہوکر ضلع ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے آخر کار مندروں میں چوری کرنے والے سارق کو گرفتار کرلیا ہے ملزم وجے شنڈے جو مہاراشٹر کے بلرام پور کا متوطن ہے جو ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں قیام پذیر ہے جس کی عمر 36 سال ہے جو پہلے پڑوسی ریاست مہاراشٹر میں سرقہ کی واردات کو انجام دے چکا ہے وہ پچھلے ایک ماہ سے شہر بھینسہ کے مخلتیف منادر جس میں نرسمہا سوامی مندر،سنتوشی ماتا مندر،ہنومان مندر،بالاجی مندر اور نرمل روڈ پر موجود ہیما وائن شاپ پر چوری کی واردات کو انجام دے چکا ہے اس بات کا ملزم نے اقرار بھی کیا بھینسہ پولیس نے بڑی مستعدی سے سرکل انسپکٹر کی نگرانی میں اس کا تعاقب کرتے ہوۓ اس کو بہت جلد قانون کی گرفت میں لایاجب پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ مزید دو افراد جس میں اس کی بیوی پوجا شندے اور پی راما راؤ اس واردات میں شامل ہیں جنھوں نے مندروں سے چوری شدہ چاندی اور سونے کے زیورات کو فروخت کرنے میں اس کا تعاون کیا پولیس نے اس ملزم کے پاس سے چوری شدہ 3 کلو 150 گرام چاندی اور 3 ماشہ سونا بھی ضبط کرلیا اور ساتھ ہی ملزم کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ضبط شدہ زیوارات کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ضلع ایس پی نے بتایا کہ ملزم پر مقدمہ درج کرتے ہوۓ ریمانڈ میں بھیج دیا جاۓ گا اور ماباقی اس کا تعاون کرنے والے مزید دو ملزمین اور چوری کا زیور خریدنے والے تاجر کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جاۓ گا اس موقع پر ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے سرقہ کی واردات کا سراغ لگانے والی پولیس کی ٹیم سرکل انسپکٹر سمیت ایک سب انسپکٹر چار کانسٹبل اور دو خاتون کانسٹبل کی کامیاب کوشش پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ ان تمام کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button