جرائم و حادثات
سڑک حادثہ میں خاتون سب انسپکٹرہلاک

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں خاتون سب انسپکٹرہلاک
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون سب انسپکٹرپولیس ہلاک ہوگئی۔اس پولیس عہدیدار کی شناخت شویتا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ ضلع کے گولاپلی منڈل کے شلواکوڈور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب انہوں نے کار کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ کاردرخت سے ٹکراگئی۔بتایاجاتا ہے کہ بائیک سے ہونے والی امکانی ٹکر کو روکنے کی کوشش کے دوران انہوں نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کاردرخت سے ٹکراگئی۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ خاتون پولیس عہدیدار، موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔شویتا،جگتیال ڈسٹرکٹ کرائم ریکارڈس بیورو میں خدمات انجام دے رہی تھی۔