جرائم و حادثات
فلموں کی شوٹنگ کے گودام میں اچانک آگ

تلنگانہ: فلموں کی شوٹنگ کے گودام میں اچانک آگ
ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم میں فلموں کی شوٹنگ کے گودام میں اچانک بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابوپایا۔اس واقعہ میں کی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ تقریبا ایک کروڑروپئے کا سامان جل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔