جرائم و حادثات
سڑک حادثہ میں ڈاکٹرہلاک

سڑک حادثہ میں ڈاکٹرہلاک
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈاکٹرہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ کل شب نارسنگی کے خانہ پورکے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتارکارکا توازن کھونے کے نتیجہ میں یہ کار،ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں باچوپلی کے ڈاکٹرجسونت ہلاک ہوگئے جبکہ کار میں سوارلیڈی ڈاکٹرجن کی شناخت ایل بی نگر کی ڈاکٹربھومیکا کے طورپرکی گئی ہے، شدید زخمی ہوگئیں۔ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔یہ دونوں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔یہ دونوں شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے ہوزسرجن تھے۔