تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںصحت و طب

تلنگانہ میں جی بی ایس کے پہلے معاملہ کا پتہ چلا

تلنگانہ میں جی بی ایس کے پہلے معاملہ کا پتہ چلا

تلنگانہ میں جی بی ایس کے پہلے معاملہ کا پتہ چلا۔ضلع سدی پیٹ کی 25 سالہ خاتون کے جی بی ایس سے متاثرہونے کے بعد اس کو حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا۔نیورولوجی کے ماہر ڈاکٹر پروین کمار یادو کے مطابق اگرچہ یہ بیماری پونے، مہاراشٹر میں کافی زیادہ پھیلی ہے، لیکن اس خاتون کی پونے کا کوئی سفری پس منظر نہیں ہے اور نہ ہی ان کے خاندان میں کسی کو یہ بیماری رہی ہے۔ جی بی ایس اس وقت ہوتا ہے جب جسم کا مدافعتی نظام بخار یا ڈائریا کے بعد غلطی سے اپنے ہی اعصابی نظام پر حملہ کر دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button