تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

گاندھی جی کی برسی کے موقع پر کے کویتا کا بھرپور خراج

گاندھی جی کی برسی کے موقع پر کے کویتا کا بھرپور خراج

رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ کیا اور گاندھی جی کی برسی کے موقع پر انہیں بھر پورخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ "میں بابائے قوم گاندھی جی کی برسی کے موقع پر دلی عقیدت کا اظہار کرتی ہوں۔ آج کے دن ہمیں ان کی عظیم تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے عدم تشدد، سچائی، ہمدردی اور حب الوطنی جیسے دائمی اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا عزم کرنا چاہئے۔ گاندھی جی کا فلسفہ عدم تشدد آج بھی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ایک بہتر سماج کی تشکیل عمل میں لانا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کو گاندھی جی کے خوابوں کے مطابق ترقی اور یکجہتی کی راہ پر گامزن کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ آج کا دن ہمیں یہ عہد کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم اپنے قول و فعل میں گاندھی جی کے نظریات کو اپنائیں اور ایک پرامن و خوشحال بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button