جرائم و حادثات

ایک گاڑی کی تین نمبرپلیٹس، ڈرائیورگرفتار

تلنگانہ:ایک گاڑی کی تین نمبرپلیٹس، ڈرائیورگرفتار

ایک گاڑی کے تین نمبر پلیٹس۔سننے میں یہ عجیب لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔ معائنہ کے ایک حصہ کے طور پر، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ایک گاڑی کو ضبط کیاجس کا ڈرائیورتین ریاستوں کی نمبر پلیٹس استعمال کر رہا تھا۔ تلنگانہ کے اپل موٹر وہیکل انسپکٹر رویندر ریڈی کی ہدایت پر کئے گئے معائنہ کے دوران تین نمبر پلیٹس کا انکشاف ہوا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو پتہ چلا کہ یہ گاڑی کا ڈرائیورجعلی آر سی کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔یہ شخص، جو اتر پردیش، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستوں سے نمبر پلیٹس استعمال کر رہا تھا، گاڑی سمیت پکڑا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کی جانب سے تحقیقات کے دوران مالک کا نام نہیں ملا لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور کا نام سریش بابو ہے۔ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا، تین ریاستوں کی نمبر پلیٹیں ضبط کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button