شہر کی خبریں
جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے ہوٹلوں، سوپرمارکٹس کا معائنہ کیا

جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے ہوٹلوں، سوپرمارکٹس کا معائنہ کیا
گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے فوڈ سیفٹی عہدیدار وں نے حیدرآباد میں ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ حکام نے ہوٹلوں، رسٹورنٹس، بارس کے ساتھ ساتھ سوپر مارکٹس اور آئس کریم پارلرس کو نوٹس جاری کی ہے جن کی اشیا کھانے کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ملک پیٹ، شیوالیہ نگر، بیگم بازار، پیٹ بشیر آباد اور دیگر علاقوں میں کھانے پینے کے اسٹالوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا۔ حکام نے کچن کو غیر صحت بخش پایا اور فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں نے کئی نمونے جمع کر کے ان ہوٹلوں اور دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کی جنہوں نے ناقص غذائی اشیا رکھی تھیں۔