جرائم و حادثات
الکٹریکل شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

تلنگانہ:الکٹریکل شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
حیدرآباد23جنوری: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں الکٹریکل شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔میڑچل نیشنل ہائی وے کے قریب اس الکٹریکل شاپ میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔ ابتدائی اندازہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآیا۔