جرائم و حادثات

تلنگانہ:سنکرانتی منانے گھر آنے والا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا

تلنگانہ:سنکرانتی منانے گھر آنے والا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا

سنکرانتی کا تہوار منانے گھر آنے والا ایک نوجوان تلنگانہ کے کھمم شہر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔وہ لاپتہ ہوگیاتھا۔ اس کے ارکان خاندان کے مطابق راجیو سواگرہ کالونی کا رہنے والا 22سالہ کے پی سنجے کمار حیدرآباد میں سافٹ ویئر کی تربیت حاصل کر رہاتھا اور 12 جنوری کو تہوار کے لیے وہ کھمم کے آبائی گاوں آیاتھا۔ وہ پیر کو صبح کے اوقات میں اپنے بھائی، سائی کو لینے کے لیے ٹو وہیلر پر نئے بس اسٹینڈگیا تھا لیکن، بس اسٹینڈ پر پہنچنے سے پہلے سنجے کمار نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو فون کیا کہ کالونی کے قریب ایک چکن شاپ پر ایک گاڑی نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ہے۔بعد میں اس نے اپنے فون سے ایک پیام بھیجا جس میں بتایا گیا کہ آٹو رکشا میں چار افراد سوار تھے۔ انہوں نے ایک خاتون کو قتل کیا اور وہ اسے آٹو رکشا میں اغوا کرنے کے بعد مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سنجے کمار نے اپنے بھائی سے التجا کی کہ اسے حملہ آوروں سے بچایا جائے اور اس کی لائیو لوکیشن بھیج دی جائے۔ بعد میں فون بند کر دیا گیا۔اس کے بعد اس کے ارکان خاندان،مقامی نوجوانوں اور پولیس نے سنجے کمار کو این ایس پی نہر اور آس پاس کے علاقوں میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔اس کی بائیک ہی پولیس کو دستیاب ہوئی۔ سنجے کی لاش منگل کو نہر سے ملی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button