تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ: پداپلی میں غیرمجازدکانات کی انہدامی کارروائی
تلنگانہ کے پداپلی میں غیرمجازدکانات کی انہدامی کارروائی
تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راما گنڈم میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے غیرمجاز دکانات کو منہدم کردیا۔ پولیس کی سیکورٹی کے درمیان، پوچما میدان میں دکانوں کو ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں نے خالی کرایا اور منہدم کر دیا۔ چھوٹے تاجروں نے جے سی بی مشین کو اپنی دکانیں گرانے سے روکنے کی کوشش کی اور ان کا راستہ روک دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے گرا کر متبادل روزگار فراہم کیا جائے اور کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے یہ کارروائی مناسب نہیں ہے۔