ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری، کاغذات نامزدگی بھرنے کا عمل شروع

نئی دہلی، 10 جنوری: دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے آج گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی 5 فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر چکا ہے۔دہلی کی موجودہ اسمبلی کی مدت 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر دہلی کے چیف سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں قومی راجدھانی علاقہ دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں کو عوام کی نمائندگی ایکٹ کے تحت نئے اراکین کا انتخاب کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے حکم سے دہلی اسمبلی کے انتخابی پروگراموں کے سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دہلی اسمبلی کے تمام حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمعہ یعنی 17 جنوری تک داخل کئے جاسکیں گے۔

18 جنوری کاغذات ی کی جانچ پڑتال کو ہو گی اور 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔
5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی ۔ انتخابی عمل 10 فروری 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button