چنچل گوڑہ میں ایس بی آئی کی برانچ کا افتتاح
چنچل گوڑہ میں ایس بی آئی کی برانچ کا افتتاح
چنچل گوڑہ ،حیدرآباد کے پرانے شہر کا حصہ ہے اور یہاں این آر آئی ، ایچ این آئی، متوسط طبقہ کے ساتھ ساتھ عام عوام کی کثیر آبادی ہے۔ چنچل گوڑہ کے آس پاس میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اور آچھی آمدنی کے حامل خاندانوں کی معقول تعداد موجودہے۔ یہ علاقہ خصوصیت کے ساتھ اسپتالوں، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔برانچ، سڑک پر واقع ہے۔ یہاں ٹریفک کا بہتر بہاؤ ہے۔ برانچ میں پارکنگ، کیش ڈپازٹ مشین، لاکرس جیسی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی معیار کی بنیادی بینکنگ سرگرمیاں جیسے اکاؤنٹ کی کشادگی، ڈیجیٹل بینکنگ، لون: پرسنل/ ہاؤزنگ/ آٹو/ ایجوکیشن/ بزنس اور بہت سی دوسری سہولتیں جیسے ملازمین، برانچ سسٹم دونوں کے لحاظ سے اچھی طرح سے لیس ہے۔ایس بی آئی کی آس پاس کے علاقہ جات ملک پیٹ، سعیدآباد، نیو مارکیٹ ملک پیٹ اور دبیر پورہ میں شاخیں ہیں چونکہ موجودہ برانچیس ایک دوسرے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں، اسی لئے صارفین کو یہاں تک پہنچنے میں کچھ حد تک فاصلہ طئے کرنا پڑ تا ہے اور یہ برانچ اس فاصلہ کو ختم کر دے گی۔ علاوہ ازیں کاروباری افراد اور علاقے میں صارفین کی بہتر خدمت میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔ اس کا ثبوت پچھلے چند ہفتوں کے دوران ہمیں موصول ہونے والی ریٹیل صارفین کی انکوائری سے بھی ملتا ہے۔اس علاقے کے آس پاس میں بڑے سرکاری دفاتر جیسے جیل بھون، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس، گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل اور بہت سے دیگر سرکاری محکموں کے دفاتر موجود ہیں۔ اچھی تجارتی سرگرمیاں اور خدمات جیسے اسپتال، تعلیمی ادارے، ہوٹل، فنکشن ہالس بھی اطراف و اکناف کے علاقوں میں فروغ پا رہے ہیں۔ایس بی آئی چنچل گوڑہ برانچ (64863) کا افتتاح آج صبح 11.30 بجے راجیش کمارچیف جنرل منیجر ایس بی آئی حیدرآباد سرکل نے پرکاش چندر با رورجنرل منیجر (نیٹ ورک-II) اور رویندر ڈی ہٹنالی ڈپٹی جنرل منیجر (B&O) انتظامی دفتر، سکندرآبادکی موجود گی میں کیا ۔ اس تقریب کی صدارت روی شیکھر ریجنل منیجر آر بی او حمایت نگر اور برانچ منیجر پردیپ کوڈاٹی نے کی۔