ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

جی ایس ٹی کی دہشت کا ملک بھر میں کریں گے آج خلاصہ: کانگریس

جی ایس ٹی کی دہشت کا ملک بھر میں کریں گے آج خلاصہ: کانگریس

نئی دہلی، 9 جنوری: کانگریس نے حکومت کے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور پارٹی لیڈر ملک کے 12 شہروں میں جی ایس ٹی دہشت کے مختلف نکات کا خلاصہ کریں گے۔جمعرات کو ایک ایکس پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ آج دوپہر 12 بجے پارٹی کے 12 لیڈر ملک کے 12 شہروں میں پریس کانفرنس کے ذریعے جی ایس ٹی کی دہشت کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر گورو گوگوئی جورہاٹ آسام، پروین چکرورتی وجئے واڑہ آندھرا پردیش، شکتی سنگھ گوہل دہلی، موہن کمار منگلم احمد آباد گجرات، جئے نارائن ویاس سورت گجرات، ڈاکٹر اجے کمار چنڈی گڑھ ہریانہ، راجیو گوڈا ترواننت پورم کیرالہ، سچن پائلٹ ممبئی، ٹی ایس سنگھ دیو مدھیہ پردیش کے بھوپال، پون کھیڑا راجستھان کے جے پور ، سپریا سرینیت لکھنؤ اور ایم ایم پلم راجو کولکتہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button