ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اوردیگر 25ججس کا 12جنوری کو اے پی کی اراکو وادی کا دورہ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اوردیگر 25ججس کا 12جنوری کو اے پی کی اراکو وادی کا دورہ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 25 ججس اس ماہ کی 12 تاریخ کو آندھراپردیش کی وادی اراکو کا دورہ کریں گے۔حکام ان کے دورے کے لیے وسیع انتظامات کر رہے ہیں۔ججس کا یہ وفد اراکولویا میں قبائلی میوزیم کے ساتھ ساتھ گری،گرام درشنی کا معائنہ کریں گے۔اس دورہ کے سلسلہ میں تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل کیاجارہا ہے۔مقامی ریونیو، پولیس اور سیاحت کے حکام کو اس سلسلہ میں مناسب ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 25 ججوں اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ اتوار کی صبح ٹرین کے ذریعہ وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوں گے اور ساڑھے دس بجے اراکو پہنچیں گے۔ ریزاٹ میں تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد، وہ قبائلی میوزیم، گری گرام درشنی،اننت گری کافی کے باغات اور بورا غاروں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button