اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے کئی علاقوں پر حملے کیے
اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے کئی علاقوں پر حملے کیے
بیروت، 03 جنوری: اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی سہ پہر جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا۔لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اقلیم الطفا اور جبل الریحان کے شمالی مضافات میں البریج کے علاقے کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے اقلیم الطفا کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔لبنان کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبل الریحان کی بلندیوں اور اقلیم الطفہ کے علاقے جبہ اور جرجعوا کی میونسپلٹیوں پر تین فضائی حملے کیے۔ذرائع نے بتایاکہ”طیاروں نے لبنان اور اسرائیل کو الگ کرنے والی سرحدی لائن سے تقریباً 20 کلومیٹر دور جنگل والے علاقے میں فضا سے زمین پر مار کرنے والے کئی میزائل داغے”۔ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔