تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

درگاہ اجمیر شریف کےلئے بی آرایس سے غلاف مبارک کی روانگی

سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کی قیامگاہ سے بی آر ایس قائد محمداعظم علی کی قیادت میں وفد اجمیر روانہ

درگاہ اجمیر شریف کےلئے بی آرایس سے غلاف مبارک کی روانگی
سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کی قیامگاہ سے بی آر ایس قائد محمداعظم علی کی قیادت میں وفد اجمیر روانہ

حیدرآباد۔31ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز)حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری ؒ کے عرس شریف کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی بی آر ایس پارٹی کی جانب سے غلاف مبارک کی روانگی عمل میںآئی ہے۔ سینئر بی آرایس قائد محمد اعظم علی کی قیادت میں ایک وفد آج دوپہرمیں سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کی قیامگاہ سے غلاف مبارک کے ساتھ اجمیر شریف کےلئے روانہ ہوا۔وفد میں بی آر ایس کے سینئر قائدین محمد خواجہ بدرالدین ‘محمدعبدالباسط(لکی) اور محمد یوسف شامل ہیں۔ےہ وفد یکم جنوری کو درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دے گا اور غلاف مبارک پیش کرے گا۔اس موقع پرتلنگانہ میں امن واما ن کی برقراری ‘تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی ‘عوام کی بھلائی‘ بی آرایس کی کامیابی کےلئے خصوصی دعاءکی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کل تلنگانہ بھون میں ایک پر اثر پروگرام کا انعقاد عمل میں آیاتھا جس میں مذہبی قائدین کے علاوہ بی آرایس کے اقلیتی قائدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی تھی ۔اس موقع پر کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے محمدمحمود علی سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کی موجودگی میں بصدعقیدت واحترام غلاف مبارک اقلیتی قائدین کے حوالے کیاتھا اور درگاہ اجمیر شریف پر غلاف مبارک پیش کرنے کےلئے وفد روانہ ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button