تلنگانہ کے گروکل اسکولس میں طلبہ کو غذاکی کمی کا سامنا
ملک میں چاول کا مرکز کہلانے والی ریاست میں بچے کھانے کےلئے کیوں رورہے ہیں؟:کے ٹی آر
تلنگانہ کے گروکل اسکولس میں طلبہ کو غذاکی کمی کا سامنا
ملک میں چاول کا مرکز کہلانے والی ریاست میں بچے کھانے کےلئے کیوں رورہے ہیں؟:کے ٹی آر
حیدرآباد۔31ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز) سابق وزیر و بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی طرز حکمرانی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے گروکل اسکولس میں فوڈ پوائزننگ کے واقعات کے اعادہ اور طلبہ کو درپیش مشکلات کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کے ناقص اقدامات پر سوال اٹھایا۔ راما راو¿ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں طلبہ نے بتایا کہ کھانے کے مطالبے پر انہیں گروکل اسکول میں بھکاری کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایک ایسی ریاست جس نے 1.53 کروڑ میٹرک ٹن چاول کی پیداوار کی ہے اور بھارت کا چاول کا مرکز کہلاتی ہے، وہاں آج بچے کھانے کے لیے کیوں روتے ہیں؟” انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو¿ کے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کی ترقی کویقینی بنایاگیاتھا،تعلیم کی حالت پر توجہ دلاتے ہوئے، راما راو¿ نے تعلیمی معیار میں گراوٹ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا، ”وہ طلبہ جو کبھی گروکلس میں نمایاں کارکردگی دکھاتے تھے، ایورسٹ کو سر کرتے تھے، اور 100 فیصد کامیابی کی شرح حاصل کرتے تھے، آج ایک وقت کے کھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ موجودہ انتظامیہ کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔