بھاگیرتما تالاب کے ایف ٹی ایل میں غیر مجاز تعمیرات برخاست
ریونت ریڈی کو 375ووٹ دلواکر کامیاب بنانا میرا جرم بن گیا
بھاگیرتما تالاب کے ایف ٹی ایل میں غیر مجاز تعمیرات برخاست
ریونت ریڈی کو 375ووٹ دلواکر کامیاب بنانا میرا جرم بن گیا. شدت غم سے اشکبارایک متاثرہ شخص کے الفاظ۔گزشتہ حکومت میں اس طرح کی کارروائیاں کبھی نہیں ہوئیں
حیدرآباد31دسمبر(ایجنسیز) حیدرآباد کے گچی باولی خواجہ گوڑہ میں حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)کے عہدیداروں نے بھاگیرتما تالاب کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں تعمیر کردہ غیر مجاز عمارات کو منہدم کردیا۔ خواجہ گوڑہ سروے نمبر 18 ایف ٹی ایل بفر زون کے 9 ایکڑ میں 7 گنٹے میں غیر قانونی تعمیرات کا پتہ چلایاگیاجس کے بعد حیدراکے عملے کی جانب سے 20 سے زائد دکانوں کو منہدم کردیاگیا۔ مقامی افرادکی شکایات کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے درمیان غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔ ریونت ریڈی کو 375 ووٹ دلوا کر اسمبلی انتخابات میں کامیاب کرنا ہی میرا جرم بن گیا، آج مجھے ہی سڑک پر لا کھڑا کر دیا گیا،” یہ الفاظ ایک متاثرہ شخص کے ہیں جو خواجہ گوڑہ بھاگیرتما تالاب کے بفر زون میں کی گئی انہدامی کارروائی کے بعد اشکبار نظر آیا۔خواجہ گوڑہ میں آج صبح حیدرآباد میونسپل حکام نے بھاگیرتما تالاب کے بفر زون میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے دوران ایک متاثرہ شخص نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت میں اس طرح کی کارروائیاں کبھی نہیں ہوئیں۔دل سے کہہ رہا ہوں، کے سی آر کے دور میں مسماری کا لفظ تک سننے کو نہیں ملا۔ لیکن اب، میں نے اپنے خاندان کے ساتھ لڑ جھگڑ کر ریونت ریڈی کیلئے 375 ووٹ دلوائے، اور آج مجھے ہی بے گھر کر دیا گیا۔اس شخص نے مزید کہا، "صرف ہمارا ہی مکان گرایا گیا، باقی لوگوں کے مکانات کیوں نہیں گرائے گئے؟ کیا انہوں نے 20 لاکھ روپے رشوت دی تھی؟ رشوت لے کر کچھ لوگوں کے مکانات کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ ہم نے کوئی محل نہیں بنایا تھا، نہ ہی کوئی بڑی عمارت کھڑی کی تھی۔ ہم نے صرف لکڑی اور ٹین کے شیڈ بنا رکھے تھے، اور آج وہ سب کچھ ملبے میں تبدیل کر دیا گیا۔ ہمارا سامان سڑک پر پڑا ہے۔ ہم مہینے کے 12 ہزار روپئے کرایہ ادا کرکے یہاں رہ رہے تھے۔”متاثرہ شخص نے حکام پر جانبداری اور کرپشن کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ باقی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق، ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوئی ہے۔