کے سی آر اقلیت دوست اور سیکولرازم کے علمبردار:محمدمحمود علی
بوڈ اپل مسجد کمیٹی کے ذمہ داران کی سابق وزیر ورکن کونسل سے ملاقات
حیدرآباد۔23ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز) سا بق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی سے آج دفتر بھارت راشٹرا سمیتی اعظم پورہ میں بوڈ اپل مسجد کمیٹی کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور اقلیتی مسائل بالخصوص ائمہ وموذنین کے اعزازےہ کے بقاےہ جات کی ادئیگی کےلئے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں موثر نمائندگی پر اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ محمدمحمود علی نے کونسل کے اجلاس کے دوران خصوصیت کے ساتھ اقلیتی مسائل کو اجاگر کیاتھا۔
محمدمحمود علی نے ائمہ وموذنین کو گزشتہ چند ماہ سے اعزازےہ کی عدم فراہمی کے مسئلہ کو کونسل میں اٹھایاتھا ۔ساتھ ہی وعدہ کے مطابق ائمہ وموذنین کے اعزازےہ میں اضافہ نہ کئے جانے پر کانگریس حکومت سے استفسار کیاتھا۔ماقبل انتخابات کانگریس پارٹی نے ائمہ کو 12ہزار روپئے اور موذنین کو 10ہزار روپئے اعزازےہ کی فراہمی کا وعدہ کیاتھا۔کانگریس نے اقلیتی اعلامےہ کی اجرائی عمل میں لائی تھی اور اقلیتوں سے مختلف وعدے کئے تھے۔تاہم ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیاگیا۔
محمدمحمود علی نے اقلیتی مسائل بالخصوص ائمہ وموذنین کے اعزازےہ کے مسئلہ کو صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی کے ذریعہ حکومت تک پہنچایا۔ریاستی حکومت نے ائمہ ومو©ذنین کے اعزازےہ کی ادائیگی کےلئے احکام جاری کئے ہیں۔اس سلسلہ میں بوڈ اپل مسجد کمیٹی کے ذمہ داران عبدالعلیم ‘تاج الدین‘مفتی سرورودیگر افراد پر مشتمل وفد نے آج محمدمحمود علی سے ملاقات کی اور حکومت سے موثر نمائندگی پر اظہار تشکر کیا۔وفد نے محمود علی سے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کےلئے بھی حکومت سے نمائندگی کی خواہش ظاہر کی۔اس موقع پر محمدمحمود علی نے کہاکہ بی آرایس پارٹی ہمیشہ سے ہی اقلیتوں کی فلاح وبہبود کےلئے سنجیدہ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کی جامع ترقی کےلئے بی آرایس کے دورحکومت میں نمایاں خدمات انجام دیئے گئے۔محمدمحمود علی نے کہاکہ بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راﺅ اقلیت دوست اور سیکولرازم کے علمبردار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ بی آرایس کے دورحکومت میں مسلمانوں کی تعلیمی‘معاشی ترقی کےلئے متعدداقدامات روبہ عمل لائے گئے۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس عوام کی جماعت ہے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کےلئے ہمیشہ مصروف عمل رہتی ہے۔اس موقع پر بی آرایس قائدین خواجہ بدرالدین‘محمدیوسف اور دوسرے موجود تھے۔
#KCR secular leader