تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پی وی سندھو کی منگیتر وینکٹ دتا کے ساتھ اودے پورمیں شادی

PV Sindhu wedding in Udaipur

حیدرآباد۔23ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز) ہندوستان کی ڈبل اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کی شادی ان کے منگیتر وینکٹ دتا کے ساتھ راجستھان کے اودے پورکے ایک ریزارٹ میں کل شب انجام پائی۔ریزارٹ میں ایک سو کمروں کے ساتھ تین اہم عمارتیں ہیں۔

مہمانوں کو خصوصی کشتیوں میں شادی کے مقام تک پہنچایا گیا۔ سندھو کے خاندان نے اس شادی میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی طور پر فلائٹ ٹکٹ بک کروائے تھے۔استقبالیہ 24دسمبر کوحیدرآبادمیں ہوگا۔یہ ایک سادہ تقریب تھی۔سنگیت کی رسم 20دسمبر کوہوئی تھی۔ تلگوروایات کے مطابق شادی کی تقریب انجام دی گئی۔

 

شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں تلگو کے ساتھ راجستھان کی شاہی تہذیب کی جھلک بھی دیکھی گئی۔ شادی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن چامنڈیشورناتھ، تاجر نماگڈاپرسادبھی شریک ہوئے۔

 

#PV Sindhu wedding in Udaipur

 

متعلقہ مضامین

Back to top button