تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بی آر ایس ایم ایل سیز کا سیاہ لباس میں احتجاج، گرفتار کسانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ
BRS MLCs protest Telangana
تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بی آر ایس ایم ایل سیز کا سیاہ لباس میں احتجاج، گرفتار کسانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ
حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اجلاس میں آج بی آر ایس کے ایم ایل سیز بشمول کے کویتا، محمد محمود علی نے سیاہ لباس پہن کر بطور احتجاج شرکت کی۔ یہ احتجاج ریاست کے لگاچرلہ علاقے میں گرفتار کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے لیے انصاف کے مطالبے کے طور پر کیا گیا۔
کے کویتا، محمد محمود علی اور دیگر بی آر ایس اراکین نے کسانوں کی گرفتاری کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
بی آر ایس اراکین نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
#BRS MLCs protest Telangana