تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں

حیدرآباد16دسمبر: حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کے دیگر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔عادل آباد کے بیلہ میں پیر کی صبح موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں، یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس، سیری لنگم پلی منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ مولا علی (اپل منڈل) میں اقل ترین درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع بشمول سنگاریڈی، وقارآباد،میڑچل ملکاجگری اور رنگاریڈی اضلاع شدید سردی کی لہر کے زیر اثر ہیں اور کئی علاقوں میں اتوار کی نصف شب اور پیر کے اوائل میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاگیا۔ بی ایچ ای ایل میں، پیر کے اوائل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، راجندر نگر میں، اقل ترین درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔گچی باولی میں درجہ حرارت 9.3 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا۔ سکندرآباد میں پیر کے اوائل میں ویسٹ ماریڈپلی میں درجہ حرارت 9.1 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جبکہ قطب اللہ پور میں اقل ترین درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ریاست کے کئی اضلاع میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔عادل آباد، نرمل، وقارآباد، کمرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس اور 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

 

#Cold Wave in Hyderabad

متعلقہ مضامین

Back to top button