جرائم و حادثات

ضلع عادل اباد کے جینتھ منڈل میں خوفناک سڑک حادثہ۔

بزرگ شخص اور معصوم بچے کی موقع پر موت -  ایک معصوم شدید زخمی

عادل آباد25/نومبر(آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)

ضلع عادل اباد کے جینتھ منڈل میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔حادثہ میں ایک بزرگ شخص اور ایک معصوم بچے کی موقع پر موت ہوگئی اور ایک معصوم شدید زخمی ہوگیا ۔۔ابتدائی اطلاع کے مطابق عادل آباد سے چندر پور جانے والی آر ٹی سی بس نے نرالا جینتھ کے درمیان ہنمان مندر کے قریب سامنے سے انے والی ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار ایک بزرگ شخص اور ایک معصوم بچے کی موقع پر موت ہوگئی اور ایک معصوم شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ میں جاں بحق ہوئے والوں کی شناخت عادل آباد مستقر کے محلہ خانہ پور کے 58سالہ شیخ علی اور 4سالہ اذہان کے طور پر کی گئی جبکہ زخمی 5 سالہ ارہان کو علاج کے لیے عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عادل آباد رمز اسپتال منتقل کیا گیا۔مزید تفصیلات ابھی معلوم ہونا باقی ہے ۔

 

#Deadly road accident in Jainath Mandal, Adilabad

متعلقہ مضامین

Back to top button