تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
کانگریس دورحکومت میں کسانوں کو ہراساں کیاگیا:تارک راما راو
Congress harassment of farmers
بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو نے کانگریس حکومت کے اقتدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی حکمرانی نہیں ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ایک سالہ دور حکومت میں کسانوں کو ہراساں کیا گیا اور غریبوں کے گھر گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے رشتہ دار کو اغوا کر لیا گیا تھا، رعیتوبیمہ اسکیم گم ہو گئی، کے سی آر کٹ اور نیوٹریشن کٹ اسکیم کو ختم کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں پر الزامات لگائے گئے۔
وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی درخواست کرنے والی لڑکیوں نے شکایت کی کہ ان کی امیدوں کی توہین کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے گھمنڈ میں تلنگانہ تلی کو بدل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
#Farmers harassed during Congress rule: KTR