تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

چوٹ اپل میں بنگاری گڈا رائیل یوتھ کمیٹی کا انتخاب

Bengali Guda Royal Youth Committee Elections

بھونگیر۔10 دسمبر (راست) چوٹ اپل میونسپل سنٹر میں بنگاری گڈا رائل یوتھ کمیٹی نے پیر کے روز متفقہ طورپر نئی کمیٹی کا انتخاب کیا۔ محمد یونس کو کمیٹی کا نیا صدر منتخب کیاگیا۔ اس کے علاوہ محمد سمیر اور محمد عمران کو متفقہ طورپر نائب صدر، محمد فردین کو سکریٹری اور محمد علیم کو خزانچی منتخب کیاگیا۔ میونسپل چیرمین وین ریڈی راجو نے صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کو عہدہ کا حلف دلایا۔ اس تقریب میں مقامی 20 وارڈ کے کونسلر محمد بابا شریف، شادی خانہ کے چیئرمین کریم‘ اعزازی صدور محمد عبداللہ، محمد چھوٹے بھائی، محمد ہنّو بھائی، محمد راشد، جمیل، یوسف، جانی، دستگیر اور سابق صدور محمد اسماعیل‘ ہاشم‘ وی سائی‘ شفیع‘ صمد اور دیگر موجود تھے۔

 

#Bengali Guda Royal Youth Committee Elections

متعلقہ مضامین

Back to top button