منیٰ سوپراسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر کے تاج میں ایک اور ہیرے کا اضافہ
شعبہ امراض نسواں میں شاندار خدمات پر ڈاکٹر صحیبہ شکور کو گورنر جشنو دیوورما کے ہاتھوں ایوارڈ
منیٰ سوپراسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر کے تاج میں ایک اور ہیرے کا اضافہ
شعبہ امراض نسواں میں شاندار خدمات پر ڈاکٹر صحیبہ شکور کو گورنر جشنو دیوورما کے ہاتھوں ایوارڈ
حیدرآباد- 4 ڈسمبر : منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے تاج میں ایک اور ہیرے کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی سطح پر مشہور و معروف ماہر امراض نسواں ڈاکٹر صحیبہ شکور کو طبی میدان میں نمایاں خدمات پر گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما کے ہاتھوں ایوارڈ عطا کیا گیا۔کونسل فار انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ انڈیا کی جانب سے 49ویں سی آئی ٹی ڈی گلوبل انڈسٹریل پروموشن ایوارڈس2024 کی تقسیم عمل میں آئی ۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا ہوٹل گرین پارک بیگم پیٹ حیدرآباد پر انعقاد عمل میں آیا ۔تقریب میں گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے شرکت کی اور ڈاکٹر صحیبہ شکور ڈائرکٹر منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کو شعبہ گائناکولوجی میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ عطا کیا۔ڈاکٹر صحیبہ شکور،مشہور و معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر ہدایت اللہ خان کی شریک حیات ہیں۔یہ ڈاکٹر جوڑا طبی شعبہ میں انقلاب کا نقیب ہے۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ اور ڈاکٹر صحیبہ شکور غریب اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر صحیبہ شکور کا شمار مشہور و معروف ماہر امراض نسوا ں میں ہوتا ہے۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صحیبہ شکور نے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ہے۔وہ پیچیدہ آپریشن کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتی ہیں اور کئی پیچیدہ آپریشنس کو کامیاب انجام دینے کا ایک زبردست ریکارڈ رکھتی ہیں ۔ڈاکٹر صحیبہ شکور طبی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر تمام عصری تقاضوں سے لیس ہے۔ جہاں معیاری علاج انتہائی واجبی شرح پر فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ہدایت اللہ اور ڈاکٹر صحیبہ شکور درد مند دل کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں سال بھر مختلف کیمپس منعقد کئے جاتے ہیں اور غریبوں، ضرورت مندوں کی مفت تشخیص کی جاتی ہے۔
ایوارڈ کے حصول پر بارگاہ ایزدی میں شکر بجا لاتے ہوئے ڈاکٹر صحیبہ شکور نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور وہ غریب اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گی۔ڈاکٹر صحیبہ شکور نے کہا کہ پیشہ طب مقدس ہے۔ جس کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے ذریعہ دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ کے حصول پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ان کی زندگی کا نصب العین ہے۔
#Minna Super Specialty Hospital adds another milestone in Rajendranagar