تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو پوسیڈیکس ٹکنالوجیزکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے شادی

دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ شٹلر پی وی سندھو 22 دسمبر کو راجستھان کے ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ سابق عالمی چمپئن، جنہوں نے اتوار کو لکھنؤ میں مودی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی، حیدرآباد ی وینکٹا دتا سائی سے شادی کریں گی، جو پوسیڈیکس ٹکنالوجیزکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔سندھو کے والد پی وی رمنا نے کہا کہ دونوں خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن صرف ایک ماہ پہلے ہی سب کچھ طے پا یا۔ جنوری سے سندھو کا شیڈول مصروف ہو جائے گایہی وجہ ہے کہ دونوں خاندانوں نے 22 دسمبر کو شادی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

استقبالیہ تقریب 24 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ سندھو جلد ہی اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گی کیونکہ اگلا سیزن اہم ہونے والا ہے۔شادی سے متعلق تقاریب20 دسمبر سے شروع ہوں گی۔سندھو کا اولمپک کھیلوں میں چاندی اور کانسہ کے علاوہ 2019 میں طلائی تمغے سمیت پانچ عالمی چمپئن شپ تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی عظیم ترین ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ریو اولمپکس 2016 اور ٹوکیو 2020 میں یکے بعد دیگرے اولمپک تمغے جیتے اور 2017 میں کیریئر کی اعلیٰ عالمی درجہ بندی حاصل کی۔

 

#P.V. Sindhu to marry Executive Director of Poseidex Technologies on 22nd December

متعلقہ مضامین

Back to top button