تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

شہرحیدرآباد میں تقریبا 11ملی میٹر بارش درج

حیدرآباد2 دسمبر: شہرحیدرآباد میں کل شب تقریبا 11ملی میٹر بارش ہوئی۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول جنوبی، مشرقی تلنگا نہ میں یہ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ وسطی تلنگانہ کے ساتھ ساتھ جنوبی تلنگانہ اورمشرقی تلنگانہ میں بارش کاامکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ 9دسمبرتک ایسی ہی صورتحال کے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف حیدرآباد میں صبح کے اوقات میں سردی دیکھی گئی۔ریاست کے کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادرتھی جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔

 

#1mm rainfall recorded in Hyderabad

متعلقہ مضامین

Back to top button