تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پولیس کانسٹبل آنجہانی کشٹیا کے اہل خانہ سے کے کویتا کی ملاقات

خیریت دریافت۔خاندان کی ہرممکنہ مدد کاتیقن شہدائے تلنگانہ کے افراد خاندان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کاکانگریس سے مطالبہ

حیدرآباد۔یکم ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز)رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلوا کنٹلہ کویتا نے آج تلنگانہ تحریک کے دوران شہید پولیس کانسٹبل کشٹیا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہرممکنہ مدد کا یقین دلایا۔کویتا نے آج کانسٹبل آنجہانی کشٹیا کی 15ویں برسی کے موقع پر کشٹیا کی اہلےہ پدماوتی اور فرزند راہول سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کشٹیا کے افراد خاندان جذبات سے مغلوب ہوگئے۔کویتا نے پدماوتی اور راہول سے ان کی خیریت دریافت کی۔پدماوتی نے یاددلایاکہ بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راﺅ نے ان کی دختر پرینکا کی طبی تعلیم میں مالی مدد کی۔

پدماوتی نے کے سی آر کا شکرےہ اداکیا۔کویتا نے کشٹیا کی خدمات کو خراج پیش کیا اور کہاکہ کشٹیا کے اہل خانہ کی ہرممکنہ مد د کی جائے گی۔

اس موقع پر کویتا نے کہاکہ کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام افراد کے اہل خانہ کی ہرممکنہ مدد کو یقینی بنایاہے۔

انہوںنے کانگریس حکومت سے شہدائے تلنگانہ کے افراد خاندان سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سابق رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سمترا نندتنوبا اور دوسرے موجود تھے۔

 

#Kavitha meets family of late Constable Kashtiya

 

متعلقہ مضامین

Back to top button