جی آئی او کے زیر اہتمام ایک اہم پروگرام "مشعل” کا 29 نومبر تا یکم دسمبر نمائش میدان میں انعقاد
شہریان حیدرآباد کے تمام نوجوان لڑکیوں، خواتین و طالبات سے شرکت کی اپیل
گرلز اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک اہم پروگرام مشعل( یہ صبح ہم ہی سے آئے گی، وہ صبح ہم ہی لائیں گے)کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جو نوجوان خواتین کے لیے تعلیمی، سماجی، اور اخلاقی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔یہ پروگرام خاص طور پر خواتین کی شخصیت سازی، معاشرتی مسائل پر آگاہی، اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔”مشعل” اس بات کی علامت ہے کہ خواتین معاشرے کی ترقی میں روشنی کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ جی آئی او حیدرآباد کی جانب سے آج پریس میٹ منعقد کی گئی ۔ تنظیم کی ذمداران نے اس موقع پر بتایا کہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام 29 نومبر تا یکم دسمبر 2024 کوتین روزہ کانفرنس مشعل، بمقام نامپلی نمائش گراو¿نڈ حیدرآباد پرمنعقدکی جارہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدباب اور ان کے اندر آخرت کی فکر پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا ہے۔29 تا 30 نومبر 2024 صبح 10 بجے تا شام آٹھ بجے تک ٹیلنٹ ٹریژر جس میں قرآن پاک کی قرات، بیت بازی، ترانہ کمپیٹیشن و دیگر پروگرامس منعقد ہوں گے۔یکم ڈسمبر بروز اتوار صبح دس بجے تا شام پانچ بجے تک ایک عظیم الشان سبق آموز عوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔ تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین و طالبات سے گذارش کی گئی ہے کہ اس میں ضرور شرکت کریں۔
#GIO organizes ‘Mashal’ program at Exhibition Grounds